25th Zil Hajj 1432 (22nd November 2011)
[headline]باسمہ سبحانہ وتعالیٰ[/headline]
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بروز پیر مورخہ 28 نومبر 2011ءکو شعبہ اردو حرافاؤنڈیشن اسکول جامعہ دارالعلوم کراچی نے طلباء و طالبات کے درمیان اردو خوشخطی / خوش نویسی کے مقابلے کا انعقاد کررہاہے جس میں طلباء و طالبات کی اردو تحریر کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائیگا ۔ اس مقابلے میں تمام طلباء وطالبات شریک ہونگے۔اس مقابلے میں طلباء و طالبات کو حروف کی بناوٹ ، حروف کے درمیان فاصلہ ،تحریر کی صفائی اوررفتار تحریر پر جانچا جائیگا۔
اس بات کا اہتمام فرمائیں کہ آپ کا بچہ / بچی صحیح تراشی ہوئی پینسل اور متعلقہ سامان اسکول لیکر آئے تاکہ وہ اس مقابلےمیں شرکت کرکے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرسکے۔
جزاکم اللہ تعالیٰ خیراً
والسلام
شعبہ اردو حرافاؤنڈیشن اسکول