by Ms. Johar Ibad
کیسے بتا پاۓ گا کوئ شان ِ محمد
جبکہ ہے اللہ تعالیٰ ثنأ خوان ِ محمد
بن کر جہاں میں رحمۃ الاعملمیں أۓ
رحمت ہی رحمت ہے گویا پہچان محمد
ہر ایک زمانے کے لۓاس میں نصیحت
سر چشمۂ کمال ہے قرآنِ ِ محمد
تھے دو جہاں کے بادشاہ بستر تھا بوریہ
سیکھو سبق سب دیکھ کر قرآن ِ محمد
پہنچا یا ہے پیغا م ِ خدا سارے جہاں میں
ہم پر بہت بڑا ہے یہ احسان ِ محمد
ہے دل کی دعا ، آرزو، خواہش و تمنا
جوہر کوملے حشر میں دامان ِ محمد