حرا فاونڈیشن اسکول کے طالب علم کا پورے پاکستان میں سے تین اور دنیا بھر کے ۷۵ ہونہار طلبا میں انتخاب
حرافاونڈیشن اسکول شعبہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے ہونہار طالب علم محمد ربیع خان بن مولانا محمد نجیب خان صاحب کا انتخاب ان خوش نصیب طلبا میں ہوا ہے جو اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے شعبہ یوتھ فارم کے زیر اہتمام استنبول میں ہونے والے ماڈل او آئی سی میں شریک ہوں گے۔
الحمد للہ حرافاونڈیشن اسکول سے طالب علم محمد ربیع خان کی ماڈل او آئی سی میں نمائندگی اساتذہ اور انتظامیہ سب کے لیے یکساں فخر کا باعث ہے خاص طور پر شعبہ عربی کے اساتذہ کی محنت و کوشش کا ثمر ہے۔ محمد ربیع خان کا کہنا ہے کہ انتخاب کے دوران عربی زبان میں انٹرویو اور اسرائیل و فلسطین کے دقیق مسائل پر بحث کرنا ایک چیلینج ضرور تھا لیکن اللہ کے فضل و کرم اور اساتذہ کی محنت اور دعاؤں کی بدولت یہ موقع نصیب ہوا ۔
اسرائیل اور فلسطین کے مسائل کے حوالے سے ماڈل او آئی سی کے طور منعقد کی جانے والی یہ کانفرس ۲۶ سے ۳۰ اپریل کے درمیان ترکی استنبول میں رکھی جارہی ہے جس میں پوری دنیا کے منتخب طلبا کو ان دو ممالک کے مسائل پر عربی زبان میں بات کرنے کا موقع دیا جائے گا ۔ اللہ رب العزت اس کاوش کو پوری امت مسلمہ کے لیے خیر کا باعث بنائے آمین