جشنِ آزادیٔ پاکستان

ہمارے بزرگوں ،ماؤں،بہنوں،بیٹوں اور جوانوں نے اپنے تن من دھن کی بازی لگا کر یہ ملک حاصل کیا۔انھوں نےاس کے حصول کے لئے لاکھوں جانوں کی قربانی دی یہ سوچ کر کہ آنے والے وقتوں میں ان کے بچے آرام و سکون سے زندگی گزاریں گے۔

اس علٰیحٰدہ وطن کی ضرورت اس لئے محسوس ہوئی کیوں کہ جب امگریز حکمران بنے تو وہ مسلمانوں کو اسلام کے مطابق زندگی نہیں گزارنے دیتے تھے۔وہ ہمارے اسلامی تہواروں کو اسلامی عقائد کے مطابق انجام دینے سے روکتےتھے۔کبھی مسجدوں میں نماز پڑھنے پر پا بندی لگاتے، تو کبھی رمضان کے روزوں میں رکاوٹ ڈالتے ، اذانوں کے وقت اپنے بھجن گانا شروع کر دیتےحتٰی کہ بقرہ عید پر گائے کی قربانی تک نہ کرنے دیتےکیونکہ گائے ان کی ماتا ہوتی ہے جس کی وہ پوجا کرتے ہیں۔

اس پیارے وطن کو حاصل کر نے میں ہمارے قائداعظم محمد علی جناح،علامہ اقبال،لیاقت علی خان،سر سیدجیسے عظیم رہنماؤں کےساتھ ساتھ فاطمہ جناح جیسی دوسری بے شمار خو اتین نے مل کر دن رات جدوجہد کی۔
آخر کار ہمارے بزرگوں کی انتھک محنت رنگ لائی اور ۱۴اگست ۱۹۴۷ کو پاکستان عالم ِ وجود میں آیا ۔اب ہمیں دن رات محنت اور لگن سے دل لگا کر تعلیم حاصل کرنی چا ہیئے تا کہ وطن ِعزیز دن بدن ترقی کرتا ر ہے۔

پاکستان زندہ باد

Similar Posts