Dated: Saturday, February 21, 2015
ماں
ماں ایک خوبصورت احساس ہے۔ایک ایسی پناہ گاہ ہے جہاں انسان دنیا جہاں سے چپھکر اپنے آپ کو محفوظ سمجھتا ھے کہ اس کو دینا کی کوئ تکلیف چھوکر بھی نھیں گزرسکتی۔ اس رشتے کی سچائ اور معنویت سے انکار ممکن نھیں ہے اپنی ہر بات بلاجھجک ہم ماں سےکہہ سکتے ہیں۔ اسی محبت اور انسیت کا ثبوت یہ ہے کہ پروردگار عالم کی محبت اور ماں کی محبت کو آپس میں تشبیہ دی گی ہے۔ حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ اللہ تعالی اپنے بندوں سے کسی ماں سے ستر گنا زیادہ محبت کرتا ہے۔
ماں کے رتبے اور مقام کا پتہ اس سے چلتا ہے کہ اللہ تعالی نے تخلیق کا رتبہ اور شرف اپنے بعد صرف ماں کو عطا کیا ھے اور اسکے قدموں تلے جنت رکھ دی ہے۔ تاریخ اسلام ایسے عظیم قصوں اور واقعات سے بھری ہے۔
نپولین کا قول ہے کہ ؛ تم مجھے اچھی مایٔیں دو میں تم کو اچھی قوم دوں گا۔
اللہ تعالی قرآن میں ماں کے ساتھ حسن سلوک کی تلقین فرماتا ہے، قرآن میں اللہ تعالی نے بارھا والدین کی اطاعت کی تلقین فرمای ہے بلاشبہ والدین انسان کے لیے تحفہ خداوندی و نعمت عظیم ہیں۔خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کی ماں زندہ ہے اوراللہ نے انکے لیۓ جنت کمانے کے راستے آسان کر دیٔے ہیں۔
ولیم شیکسپیر نے لکھا ہے کہ: بچے کے لیے سب سے اچھی جگہ ماں کا دل ہے
علامہ اقبا ل ماں کے بارے میں کچھ اس طرح فرماتے ہیں:
سیرت فرزند ہا از امہات
جوہر صدق و صفا از امہات
نوٹ: جماعت پنجم( حفظ )کے اردو کے سبق میری امی کے عنوان کے تحت طالبات سے نظمیں لکھوائی گئی ۔ماشاء اللہ طالبات نے عمدہ کوشش کی جو آپ کے سامنے پیش کی جا رہی ہے امید ہے پسند آئےگی۔
میری اماں
تو میری امّاں ہے پیاری
میں تیری بیٹی ہوں دلاری
تو نے اپنی سکھ کی دنیا
مجھ پر قربان کر ڈالی
جس دن مجھ کو چوٹ لگی
تو نے جاگ کے رات گزاری
تو نے میرے کپڑے دھوۓ
تو نے میری مانگ سنواری
تو نے مجھ کو بات سکھائی
تو نے میری ذات سدھاری
ساری عمر کرونگی میں
دل و جان سے خدمت گاری
تو ہے میری پیاری امّاں
مجھے جان سے تو ہے پیاری
(میمونہ جماعت پنجم حفظ)
میری امی
میری امی میری امی
پیاری پیاری میری امی
وہ رکھتی ہیں میرا خیال
میں کرتی ہوں ان سے پیار
میں دیر سے آتی ہوں تو ہوتی ہیں پریشان
ان کے بغیر گھر مجھے لگتا ہے قبرستان
کرتی ہیں دعا میرے لئے وہ صبح و شام
کرتی ہوں دعا میں بھی انکے لئے لیل النھار
خدایا میری امی کو رکھے سدا شاد
ہمارے گھر کو رکھے ان سے ہی آباد
(لبابہ خلیل جماعت پنجم حفظ)
میری ماں
میری ماں پیاری ماں ان سے روشن ہے میرا جہاں
روز صبح اٹھاتی ہیں ساتھ ناشتہ کراتی ہیں
خود سے زیادہ چاہتی ہیں کام وہ میرے آتی ہیں
انکو گھر میں پاتی ہوں جب میں گھر جاتی ہوں
مزے کی چیزیں بناتی ہیں پیار سے مجھے کھلاتی ہیں
دل سے انکو چاہتی ہوں میں انکو ہر بات بتاتی ہوں
پڑ جاؤں میں اگر بیمار ہوتی ہیں وہ فورا بے قرار
رکھتی ہیں وہ میرا بہت خیال ہیں انکے اور بھی بہت کمال
تہلیل آفتاب
جماعت پنجم حفظ